5 اگست بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، عامر مغل

Aug 06, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) 5 اگست بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، بھارت نے کشمیریوں پر گزشتہ 71 سال سے جاری ظلم و ستم کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی 90 لاکھ سے زائد آبادی کو جیل میں تبدیل کر دیا۔ان خیالات کااظہارترجمان پنجاب حکومت و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا گزشتہ ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں پر دنیا کا بدترین ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے، لیکن آفرین ہے دلیر کشمیری عوام پر تمام تر ظلم و ستم کے باوجود مودی کے مظالم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور اپنے حق خود ارادیت کیلیے لاکھوں جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، آج پاکستانی عوام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ دامے درمے سخنے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیںاور کشمیری عوام کو ان کا حق دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، عالمی طاقتوں کو بھی چاہئے کہ انڈیا کو بڑی تجارتی منڈی سمجھ کر مسلہ کشمیر سے آنکھیں بند کرنے کہ بجائے مسلہ کشمیر کو انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھیں ورنہ ایٹمی جنگ کی صورت میں دنیا اس بڑی تجارتی منڈی سے ہاتھ دھو بھی سکتی ہے۔

مزیدخبریں