پل خمری /میمنہ/ اسد آباد(شِنہوا)افغانستان میںصوبائی کونسل کے سابق رکن کی گاڑی پر بم حملے میں 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے اجتماع پر جنگی طیاروں کے حملے میں 4عسکریت پسند ہلاک اور 7زخمی ہوگئے ،افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ کنڑ میں جلال آباد جیل حملے میں ملوث داعش کے اعلی کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے صدر مقام پل خمری میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے پل خمری شہر کے چشمہ شیر کے علاقے میں نصب کردہ بارودی سرنگ سے بدھ کی دوپہر ایک بجے کے قریب صوبائی کونسل کے سابق رکن محبوب اللہ غفاری کی گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس کے تین محافظ ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ادھر افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کے ضلع دولت آباد میں جنگی جہازوں کے طالبان کے اجتماع پر حملے میں 4عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ شمالی علا قہ میں فوج کے ترجمان محمد حنیف رزائی نے بدھ کے روز بتا یا ہے۔رزائی نے بتایا کہ طالبان باغیوں کا ایک گروہ منگل کو سکیورٹی چوکیوں پر حملہ کرنے کیلئے شورش زدہ ضلع دولت آباد کے علاقہ شاشپر میں جمع تھالیکن سکیورٹی فورسز کے جنگی جہازوں نے منگل کی سہ پہرعسکریت پسندوں کے اجتماع پر قبل ازوقت جارحانہ حملہ کردیا جس میں 4ہلاک جبکہ 7 دیگرزخمی ہوگئے۔دوسری جانب افغان خصوصی فورسز کے دستوں نے مشرقی صوبہ کنڑ میں سخت گیر دولت اسلامیہ(داعش) گروہ کے اعلی کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔