کراچی( نیوز رپورٹر)کراچی میں آج(جمعرات) سے تیز بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے شہرِ قائد میں 100 سے 130 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی ٹیمیں کراچی میں نالوں کی صفائی میں مصروف ہیں جنہوں نے صفائی کا دائرہ کار بڑھادیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے نالوں سے 4 ہزار 364 ٹن کچرا نکالا گیا۔کراچی کے 3 بڑے نالوں گجر نالے، کورنگی نالے اور مواچھ گوٹھ نالے پر ایف ڈبلیو او کی 14 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔