حکومت کی ناکام پالیسیوں نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے: فضل الرحمن 

Aug 06, 2020

 اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت کی ناکام پالیسیوں نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔یوم استحصال کے موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کے دن نا اہل حکمرانوں کے باعث کشمیریوں کی آزادی کا خواب چکنا چور ہوا ، ایک سال سے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے، نا اہل حکومت کی ناکام پالیسیوں نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے، نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں  نے کشمیر کو بیچ ڈالا ، کشمیر کو بیچنے کے بعد آپ کس منہ سے کشمیریوں کی خودارادیت کی بات کر رہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایک منٹ کی خاموشی اور نقشہ میں کشمیر کو شامل کرنے سے کشمیر ہمارہ ہوجائے گا کیا؟ کشمیری کبھی موجودہ نا اہل حکمرانوں کو معاف نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں