راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی شناخت کے چھیننے کی کوشش کو ایک سال ہو گیا ہے ۔ بھارت جبری طور پر کشمیر پر مسلط ہے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور بالخصوص کشمیری مسلمانوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے مقبوضہ وادی میں مودی کے مظالم دن بدن بڑھ رہے ہیں جبکہ اس معاملے پر اقوام متحدہ کا کردار مایوس کن ہے۔