متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں ادارہ تعلیم کی جانب سے آئندہ برس کے لیے آن لائن ایجوکیشن کے حق میں فیصلہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں کئے گئے سروے میں نجی سکولوں کے والدین سے کیا گیا جس میں 63 فیصد والدین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سروے میں 39 فیصد اماراتی جبکہ 33 فیصد غیرملکیوں نے آئندہ برس کے لیے اپنے بچوں کو گھروں سے تعلیم جاری رکھنے کے حق میں رائے دی۔ والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکول جانے کے بجائے گھروں میں رہ کر آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ کسی قسم کے وبائی مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایسے طلبا کو جن کی حالت سکول جانے کی نہیں انہیں آن لائن تعلیم کا اختیار دیا جائے تاہم موجودہ سروے کے بعد اکثریت نے آن لائن تعلیم کے حوالے سے رائے دینے کے بعد ابوظہبی کے نجی تعلیمی اداروں نے آئندہ برس کے پہلے سمسٹر کے لیے آن لائن تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔