جاپان کے شہر ہیروشیما میں لوگوں نے اس شہر پر امریکی ایٹمی بمباری کو 75 سال مکمل ہونے سے قبل امن کی علامت کے طور پرکاغذ کی کونجیں بنائی ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ہر سال 6 اگست کو ہونے والی یادگار تقریب سے قبل ہاتھ سے بنی کونجوں کی تقریباً 13 ہزار لڑیاں امن یادگار پارک کو پیش کی جاتی ہیں تاہم رواں سال کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب ان کی تعداد معمول سے کم ہے۔ پارک کی سیر کو آنے والے لوگ اکثر یہ کونجیں ساتھ لاتے ہیں لیکن سیاحوں کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں لوگوں کو ایسے بہت کم مواقع ملے کہ وہ مل بیٹھ کر کاغذ کی کونجیں تیار کر سکیں۔ رواں سال ہیرو شیما میں دس کمپنیوں اور مقامی بہبود کونسلوں کے افراد پارک میں نمائش کے لیے رکھی جانے والی کونجوں کی تعداد میں اضافے کی کوششوں میں حصہ لیا۔
جاپان، ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے 75 سال مکمل ہونے پرکاغذی کونجوں کی تیاری
Aug 06, 2020 | 11:50