بھارت نے کشمیریوں کے حق پر شبخون مارا:سردارساجد محمود

لاہور (نیوز رپورٹر)بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے اپنے آئین کے آرٹیکل 370اور 35-Aکو ختم کیے ایک سال مکمل ہونے پر کشمیر سنٹر لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر بھارت کے اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت فرمائی۔مظاہرے سے انچارج کشمیر سنٹر لاہور سردار ساجد محمود، رہنماکل جماعتی حریت کانفرنس لاہور شاخ انجینئر مشتاق محمود، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر لاہور سرکل مرزا عامر جرال، امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر لاہور ڈویڑن خوشحال شاہین، رہنماآل کشمیر فورم سفیر احمد عباسی، صدر مسلم لیگ ن لاہور آزادکشمیر راجہ شہزاد، زرقا جاویدغلام عباس میراوراکرام بٹ نے خطاب کیا۔ سردار ساجد محمود نے کہا کہ ایک برس پہلے آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کا استحصال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو تبدیل کرتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارا۔ 

ای پیپر دی نیشن