لاہور (پ ر) نہتے کشمیری عوام پر مسلسل ایک سال سے ظلم و ستم کی سیاہ اور طویل رات کے خلاف پاکستان بھر کے محنت کش اقوام متحدہ اور دنیا کے تمام محنت کشوں کی تنظیموں کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں بھارتی استحصالی نظام مسلسل کرفیو لاک ڈاؤن اور ہر روز دہشت گردوں کی طرح معصوم شہریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے اس بربریت کو لگا دینے کیلئے اقوام متحدہ اپنی خاموشی توڑے اور اپنی منظور کردہ قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا بنیادی حق تفویض کرے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے پاکستان کے محنت کش کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر یوم استحصال کے موقعہ پر تقریب میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ دنیا میں امن پسند ممالک اور تنظیمیں گزشتہ ایک برس سے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آہ و بکا پر توجہ دیں تاکہ کشمیر میں ہونے والے ظلم انجام کو پہنچ سکے اس تقریب میں کنفیڈریشن کے نمائندگان بمعہ بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری روبینہ جمیل صدر چودھری محمد انور اکبر علی خان نیاز خان اسمہ طارق خوشی محمد کھوکر صلاح الدین ایوبی حسن منیر بھٹی و دیگر نمائندگان نے خطاب کیا۔