اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ایف پی سی سی آئی کے راہنما ء مرزا عبد الرحمان نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی جنرل باڈی اجلاس لاہور کی انتظامیہ کے کندھوں پر رکھ کر منسوخ کروانا قابل مذمت ہے۔ کوآرڈینٹر ایف پی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میں بھرپور طریقہ سے ٹریڈ باڈیز کی شرکت اور بزنس مین پینل کی کامیابی کے خو ف سے مخالف گروپ نے لاہور ڈپٹی کمشنر سے گٹھ جوڑ کر کے گذشتہ شام دفتری اوقات کے بعدایک ای میل کے ذریعہ سے لاہور ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس دفتر کو اطلاع دی کہ کرونا وائرس کی وجہ سے آپ ایف پی سی سی آئی جنرل باڈی اجلاس منعقد نہیں کر سکتے ہیں۔ مرزا عبد الرحمان نے کہاکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈانڈسٹری ایک سپریم ادارہ ہے اس میں تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر پارلیمنٹ اور سینٹ کے اجلاس ممکن ہو سکتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا جنرل باڈی اجلاس میاں انجم نثار، صدر ایف پی سی سی آئی کی زیر صدارت لاہو ر میں ہونا ممکن نہ تھا جبکہ ایف پی سی سی آئی کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے ویڈیولنک کے ذریعے ہونے میں کوئی ممانت نہیں تھی اور صرف ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ڈپٹی کمشنر کو کورنا وائرس نظر آ رہا تھا۔ مرزا عبد الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس ناائل آفیسر کو فوری تبدیل کیا جائے اور بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے نوٹیفیکشن سے ملک بھر میں ٹریڈباڈیز کے الیکشن بھی مشکوک ہو جائیں گے اور ملک بھر میں چیمبرز اور ایسو سی ایشن کے الیکشن نہ ممکن ہو جائیں گی۔