مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف پراعتماد آغاز

Aug 06, 2020

 مانچسٹر (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پہلے ٹیسٹ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور36 کے مجموعی اسکور اوپنر عابد علی 16رنز بنا کر آرچر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔جب کہ بابر اعظم نے نصف سنچری بنا ڈالی اور کریز پر موجود ہیں اس دوران بارش کے باعث میچ رکا رہا۔ میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ یہ عمل کوویڈ19 کی وباء سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اختیار کیا گیا۔پاکستان میں اب تک دو لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وباء سے متاثر اور چھ ہزار سے زائدجاں بحق ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا کا شکار کُل تین لاکھ پانچ ہزار افراد میں سیاب تک چھیالیس ہزار افراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک کورونا کے 1کروڑ 80 لاکھ متاثرین میں سے کُل چھ لاکھ اکانوے ہزارسے زائد افراد لقمہ  اجل بن چکے ہیں۔ مارچ میں کرکٹ کی تمام سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈکے ساتھ مل کر بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے، جو کھیل کی عالمی سطح پر پذیرائی اور فروغ کا سبب بنے گا۔ 

مزیدخبریں