اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہماری مائوں بہنوں بیٹیوں پر ظلم وستم کئے جارہے ہیں، ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے جبر وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کسی کے لیے بھی قابل برداشت نہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ہمارا خون کا ایک ایک قطرہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے حاضر ہے، ہم ان کی آزادی کی اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، انشااللہ مقبوضہ کشمیر بھی جلد پاکستان بنے گا۔
کشمیر میں ہماری مائوں بہنوں بیٹیوں پر ظلم وستمبر داشت نہیں ، انعام بٹ
Aug 06, 2020