پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا دو قومی چمپئن شپ منعقد کرانے پر غور

لاہور(پی پی آئی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن سال رواں کے اواخر میں یکے بعد دیگرے دو قومی چمپئن شپ منعقد کرانے پر غور کر رہی ہے۔فیڈریشن کے سیکرٹری ریٹائرڈ کرنل ناصر نے کہا کہ ہم کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آئی تو ہم نومبر میں قومی یوتھ چمپئن شپ اور دسمبر میں اڑتیسویں قومی باکسنگ چمپئن شپ منعقد کرائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن