لاہور: ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بابر اعظم پاکستان ہی نہیں دنیا کے بہترین بلےباز ہیں۔ بابر اعظم نے کمال مہارت کے ساتھ انگلش باولرز کا مقابلہ کر کے اپنی اہلیت ثابت کی ہے۔ بابر اعظم اور شان مسعود نے مشکل وقت میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دو سپنرز کی وجہ سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چوتھے پانچویں دن پچ سے سپنرز کو مدد مل سکتی ہے۔
سرفراز نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ پاکستان نے تین سو پچاس رنز بنا لیے تو میزبان ٹیم دباؤ کا شکار ہو گی۔ بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق اور محمد رضوان کو زیادہ سے زیادہ رنز سکور بورڈ پر لگانے ہوں گے۔