وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ ماہ 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈٰیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں 8 اگست سے سیاحتی علاقوں کے ہوٹلز کھول دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 10 اگست سے جمز، تھیٹرز اور سینما ہالز کو بھی کھول دیا جائے گا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریاز کیلئے ایس او پیز جاری کیے جائیں گے جبکہ کبڈی، کشتی اور رگبی کےعلاوہ دیگر سپورٹس کی اجازت دے رہے ہیں۔