حکومت پنجاب کاملازمین کی انشورنس پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ 

لاہور(این این آئی) حکومت پنجاب نے  ملازمین کی انشورنس پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ملازمین کیلئے کے پی کے طرز کی انشورنس پالیسی لانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سے قبل صرف فوت ہونے کی صورت میں انشورنس پالیسی کی رقم ملتی تھی۔ اب ریٹائر ہونے پر منافع کیساتھ انشورنس کی رقم ملازمین کو دینے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے سمری بھی ارسال کر دی ہے، محکمہ ریگولیشن نے پنجاب میں بھی کے پی کے طرز کی ملازمین کی انشورنس پالیسی لانے کی رائے دی ہے، محکمہ ریگولیشن نے انشورنس کمپنی کیساتھ مل کر یہ پالیسی تبدیل کرنے کی رائے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن