لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہنجروال کے علاقے حمزہ پارک، نیازبیگ میںعظیم کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر 8 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت، اقبال ٹاؤن کے علاقے کشمیر بلاک میں ابوبکر کے گھر سے 6 لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں عبدالرزاق کے گھر سے 4 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں انوار کے گھر سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت، مصطفیٰ ٹاؤن میںصدیق کے گھرسے 3 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت، گجرپورہ میں حمید کے گھر سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ریس کورس کے علاقے میں ادریس سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 45 ہزار روپے مالیت، بادامی باغ میں محمود الحسن سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں مشتاق سے 65 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقے میں خالد سے 26 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ظہیر سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے مانگا منڈی کے علاقے نہلا گاؤں میں طاہر کی فلور مل میں گھس کر 18 لاکھ 30ہزار روپے مالیت کی نقدی اور مشینری جبکہ چوہنگ شاہ پورکانجراں میں عارف کے گھر سے ساڑھے 17 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروںنے ڈیفنس سی اور گلشن اقبال کے علاقوں سے2 گاڑیاں جبکہ داتا دربار،ڈیفنس ،غالب مارکیٹ ، ہنجروال اور مصری شاہ کے علاقوں سے 5سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔
متعدد وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم، ہنجروال میں 8 لاکھ کا ڈاکہ
Aug 06, 2021