ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)خاندانی رنجش پر مشروب بوتل میں کیڑے مار سپرے پلاکر 2کمسن بچوںکو قتل کردیا، تقریباًایک سال بعد تھانہ ڈیرہ رحیم میں قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعہ نواحی گائوں 140/9-L میں پیش آیا تھا۔کی رہائشی غفوراں بی بی تقریباًایک سال قبل اپنے کمسن بچوں کو گھر چھوڑ کر کپاس چننے گئی جب وہ دوپہر کے وقت واپس آئی تو3سالہ عثمان تڑپ رہاتھا جو کچھ دیر بعد دم توڑ گیا جبکہ11سالہ عبدالرحمن کی طبیعت خراب تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم پہنچی اور عبدالرحمٰن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جارہی تھی کہ وہ بھی ہسپتال کے گیٹ پر دم توڑ گیا۔ نابالغان کی پھوپھی سونیا بی بی اور اسامہ نے خاندانی رنجش پر دونوں بچوں کو مشروب کی بوتل میں کیڑے مار سپرے پلا کر قتل کیا ہے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے دونوں ملزمان کے خلاف تقریباً ایک سال بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔