بھارتی نام نہاد سیکولر اور جمہوری  چہرہ بے نقاب ہوچکا:شہریار آفریدی 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے بعد دنیا میں بھارت کا نام نہاد سیکولر اور جمہوری  چہرہ بے نقاب کیا ہے، یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ  وہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر خاموشی ترک کرے، لائن آف کنٹرول کے اس پار 6 اگست سے کشمیری نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس جانب پرامن اور منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد سے انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہوا جبکہ دوسری جانب بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق سلب کئے جا رہے ہیں۔ جمعرات کو یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پارلیمنٹ کے صحن میں معروف حریت رہنما اشرف صحرائی کے نام پر پودالگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 732 دن مکمل ہوگئے کشمیری  جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ دو سال ہوگئے کشمیری محاصرے میں ہیں۔ اشرف صحرائی کورونا  وائرس کی وبا کے دوران جیل میں شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس کی وبا کے دوران شہریوں کیلئے سہولیات دے رہی ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں 72 ہزار لوگوں کیلئے ایک وینٹی لیٹر ہے،  چار ہزار بندے کیلئے ایک ڈاکٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کیا۔ 41 لاکھ غیر کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر نیتن یاہو کی طرز پر آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے۔ ہندوستان کہتا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبریں برآمد ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مائوں بہنوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر دنیا خاموش ہے۔ کشمیریوں نے آزادی کی خاطر ہر چیز داو پر لگا رکھی ہے۔ بھارت ڈیموگرافک، کلچرل اور انفارمیشن دہشتگردی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں نے آزادکشمیر کے انتخابات میں حصہ لیا۔ کشمیر پریمئر لیگ کو بھی ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔ ہم چاہتے ہیں نوجوان کھیل کے میدان صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...