لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ خزانہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ ملتان کی جانب سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں 250ملین کا فراڈ پکڑا گیا۔ فراڈ کا انکشاف ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں جعلی ووچرز کی نشاندہی سے ہوا جسے محکمہ خزانہ پنجاب کے مانیٹرنگ یونٹ کی انسپکشن ٹیم نے بے نقاب کیا۔ فراڈ میں ملوث شخص ملک سے باہر فرار ہونے کا ارادہ رکھتا تھا۔ محکمہ خزانہ کی انسپکشن ٹیم کی جانب سے ملزم کو محکمہ اینٹی کرپشن ملتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی ایف آئی آر اور ابتدائی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق حکومتی خزانے کو یہ نقصان 2018ء سے پہنچایا جا رہا تھا۔سیکرٹری خزانہ افتخار علی ساہو کی مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی پر کڑی نظر نے انسپکشن ٹیم متحرک کیا جس کے مثبت نتائج محصولات کے نظام میں بہتری اور مالیاتی بد عنوانیوں کے خاتمے کا سبب بن رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ملتان ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں 250 ملین کا فراڈ
Aug 06, 2021