کراچی میں 8 محرم سے 3 روز  کیلئے ڈبل سواری پر پابندی 

کراچی (وقائع نگار) سندھ حکومت نے شہر قائد میں 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 8،9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز، صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے مستثنی ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...