کشمیریوں کا استحصال عالمی منصفوں کے ضمیر کا امتحان: زرداری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر پر بیان  میں کہا کہ بھارت میں کشمیریوں کا استحصال  دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے۔ اقوام متحدہ اپنے چارٹر پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کے انسانی حقوق بحال کرائے۔ مودی کا  5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے۔ رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔ اراکین پارلیمنٹ  دنیا بھر بھارت کے خلاف رائے عامہ پیدا کرتے۔ عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔ دو سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے۔ عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...