بھارتی تسلط کیخلاف جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کیساتھ ہیں: ایئر چیف 

کراچی‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ بھارتی تسلط کیخلاف پرامن جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ یوم استحصال کشمیر پر ایئر چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے 2 سال سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی  کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن