اسلام آباد(نا مہ نگار)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر جا نے کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔سرینا عیسی نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر قرنطینہ ختم کر دیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی 2ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
جسٹس فائز عیسی کا کرونا ٹیسٹ منفی ، گھر جا نے کی اجازت‘ اہلیہ بھی صحت یاب
Aug 06, 2021