نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کے والدین کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج 

 اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔ دونوں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم کے والدین کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ ضمانت مسترد کرنے کا مختصر زبانی فیصلہ سنایا گیا تحریری فیصلہ بعد میں جاری ہو گا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ملزم ذاکر جعفر کے وکیل راجا رضوان عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے پہلے دن سے پبلک میں اس قتل مذمت کی ،ہم متاثرہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم کی والدین کے ساتھ بات ہورہی تھی مگر انہوں نے پولیس کو آگاہ نہیں کیا۔ بد دیانتی کی بنیاد پر انہوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی۔ جب ملازم نے کال کی تو وہاں ایکٹ ہورہا تھا پھر بھی انہوں نے پولیس کی بجائے تھراپی ورک والوں کو بھیجا۔ پسٹل بھی ریکور ہوا ہے جو ملزم کے باپ ذاکر جعفر کے نام پر ہے۔ کال ، سی ڈی آر ، ڈی وی آر سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں۔ اس اسٹیج پر ضمانت کی درخواست مسترد ہونی چاہیے۔ مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے بھی ضمانت کی مخالفت کی اور کہا بادی النظر میں ذاکر جعفر اور عصمت کا  ایکٹ ملزم کے ساتھ کنیکٹ ہوتا ہے اور یہ کافی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...