محرم میں امن وامان کیلئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جا ئیں گی: وزیر داخلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائے گی۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت،پنجاب، بلوچستان ، سندھ، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں جبکہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بھی شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کرے گی، انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ  امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کروں گا۔ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن