واشنگٹن(شِنہوا)ہارورڈ یونیورسٹی میں پرفیسرجوزف ایس نئی جونیئر نے کہاہے کہ چین کو نظریاتی فریم ورک میں دبانا امریکہ کودرپیش حقیقی اسٹریٹجک چیلنج کی غلط نمائندگی کرتاہے۔پراجیکٹ سنڈیکیٹ کے بین الاقوامی رائے کے صفحہ پرشائع ایک مضمون میں پروفیسرنے کہاکہ چین اب امریکہ سے زیادہ ممالک کاسب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور چین کے ساتھ تمام تجارت کو کم کرنے کی کوشش کرنا امریکہ کوبہت مہنگا پڑے گاکیونکہ یہ چین کے ساتھ بھی بھاری تجارت کرتا ہے۔نئی نے کہا کہ بہت سے عالمی مسائل جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی یا وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے امریکہ کو چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے واضح کیاکہ چین کے بارے میں امریکی حکمت عملی کومحتاط خالص جا ئزے کی ضرورت ہے۔