جماعت اسلامی یوتھ کا کاروانِ انقلاب آغاز آج چترال سے ہو گا

Aug 06, 2021

 پشاور(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام کاروانِ انقلاب روڈ کاروان کا آج (جمعہ) چترال سے آغاز ہو رہا ہے۔ روڈ کاروان صوبہ کے 22 اضلاع سے ہوتا ہوا 13 اگست کو وزیرستان اور اس کے بعد واپس پشاور آئے گا جہاں سے یہ کاروان 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب باب خیبر پہنچے گا۔ بابِ خیبر پر آزادی نائٹ منائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ نے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کاروان انقلاب روڈ کاروان سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان، سیکرٹری جنرل عبدالواسع خطاب کریں گے ۔

مزیدخبریں