کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں،دنیا نے آنکھیں کھولنا شروع کردیں،فخر امام 

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سیدفخر امام نے کہا ہے کہ دنیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر آنکھیں کھولنا شروع کردی ہیں،پاکستان کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی پاکستان قونصل جنرل ، سڈنی کے زیر اہتمام خصوصی ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ویب نار میں 5اگست ، 2019کے بعدکشمیر تنازعہ پر غور و فکر کیا گیا،اس پروگرام میں قونصل جنرل آسٹریلیا محمد اشرف نے بھی شرکت کی۔کانفرنس قونصل جنرل آسٹریلیا کے فیس بک پیج کے ذریعے آن لائن نشر کی گئی تھی جس کے 35000فالورز ہیں۔ سید فخر امام نے کہا کہ دنیا کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہندوستان نے خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لئے 95000کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کیا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 5اگست 2019 کو ہندوستان کی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائی کے نتیجے میں متعدد مواقع پر کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے ، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر آنکھیں کھولنا شروع کردی ہیں جن پر بین الاقوامی میڈیا جیسے نیو یارک ٹائمز ، واشنگٹن پوسٹ ، وال اسٹریٹ جرنل وغیرہ نے روشنی ڈالی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن