کراچی میں سائنو فام‘ ویک اور ایسٹرا ویکسین نایاب‘ شہری پریشان

کراچی (نیوزرپورٹر)  کراچی کے ویکسینیشن مراکز پر سائینوویک، سائینوفارم اور ایسٹرازینیکا نایاب ہو گئیں۔ مختلف مراکز پر ویکسین کی خوراکیں ختم ہو گئیں تاہم  محکمہ صحت سندھ کی جانب سے   جمعرات کی صبح  ایکسپو سینٹرکراچی میں ویکسین کی 30ہزارخوارکیں بھیجی گئیں۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق  مختلف ویکسی نیشن سینٹرزمیں دیگرویکسین کی خوارکیں بھی موجود ہیں مخصوص ویکسین کی عدم فراہمی کی صورت میں شہری متبادل سینٹرکارخ کر سکتے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 49ہزار499افرادکو ویکسین کی پہلی خوارک لگائی گئیں جبکہ  13ہزار989افراد کو دوسری خوراک فراہم کی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق کراچی میں مجموعی طورپر29لاکھ11ہزار21افرادکوپہلی خوارک لگ چکی ہے جب کہ  مجموعی طور پر 9لاکھ 99ہزار 960افراد کو دوسری خوارک لگ چکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن