لاہور (کامرس رپورٹر) ای او بی آئی کے پنشنرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوشربا مہنگائی پر ملازمین کو حالیہ 25 فیصد الاؤنس کی طرح ہماری پنشن بھی کم از کم 25 فیصد بڑھائی جائے۔ پنشنرز نے کہا ہے کہ آئے روز مہنگائی بڑھنے سے موجودہ معمولی پنشن میں گزارا کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ حکومت دیگر شعبوں کی طرح پنشنرز کے مسائل بھی فوری حل کرے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کیلئے اقدامات اٹھائے۔ پنشنرز نے مزید کہ کہ یہ بجٹ میں دیگر پنشنرز کی طرح ہماری پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے۔
مہنگائی پر پنشن 25 فیصد برھائی جائے: ای او بی آئی پنشنرز کا مطالبہ
Aug 06, 2021