ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)محرم الحرام میں امن وامان کا قیام یقینی بنانے کیلئے سپیشل برانچ بھی میدان میں آگئی، سپیشل برانچ ننکانہ کی طرف سے محرم الحرام کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے امام بارگاہوں کی انتظامیہ، منتظمین اور رضاکاروں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ٹیکنیکل افسر رانا فرحت شفیع نے ڈسٹرکٹ آفیسر ذوالفقار علی بھٹہ‘ سرکل انچارج غلام مصطفی رجوکا کے ہمراہ شرکاکو بتایا کہ کسی بھی مجلس سے قبل منتظمین کی کیا ذمہ داریاں ہیں اور چیکنگ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے اور مجالس اور روٹ کی چیکنگ کس طرح کی جاتی ہے اور شرکا تربیتی ورکشاپ کو جامہ تلاشی کی عملی تربیت بھی دی گئی۔