خانیوال، رحیم یار خان (خبرنگار، کرائم رپورٹر) ماں، بیٹا،بچی سمیت 5 افراد اغوائ، مغوی کا تاوان کیلئے بھائی کو فون۔تفصیل کے مطابق ابراھیم نے تھانہ سٹی تحریری درخواست دی کہ میری بہو کریمہ بی بی میرے پوتے راجو عمر 3 سال کے ساتھ دوائی لینے کے لئے گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی جس کی کئی گھنٹے تلاش کی گئی تو علم ہوا کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی جس پر مسلح افراد سوار تھے میری بہو اور پوتے کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں تھانہ سٹی خانیوال نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ دریں اثناء اسحاق ولد غلام محمد نے تھانہ صدر خانیوال درخواست دی کہ اس کے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے بھائی کا موبائل بند ہوگیا مگر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد موبائل سے کال آئی کہ ملتان ہوں اور انتہائی پریشان اور پھنس گیا ہوں فوری طور پر پیسے بھیج دیں۔اسحاق مطابق اس کے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رشید احمد ولد صدیق احمد نے تحریری درخواست دی کہ اس کا تیرہ سالہ حقیقی بیٹا علی رضا گھر سے باہر گیا لیکن واپس نہیں آیا۔اسے شبہ ہے کہ میرے بیٹے کونامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے ہیں جس پر تھانہ سٹی خانیوال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ناصر عباس ولد محمد اکرم سکنہ فضل کالونی جو کہ سینئر ایڈیٹر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس خانیوال تعینات ہیں کہ گھر ایک شخص آیا اور دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد ان کے بیٹے کی پوچھنے لگا اتنی دیر میں لوگ اکٹھے ہو گئے اور وہ پر موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کی تحقیق کی گئی تو بعد میں پتا چلا کہ اس شخص کا کسی غیر علاقہ کے گروپ کے ساتھ تعلق ہے جو بچوں کو اغوا کرتے ہیں تھانہ سٹی خانیوال نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر کے مطابق بستی میر محمد موضع مڈ حسن کے رہائشی اسد اللہ نے پولیس پکار15 پر اطلاع دی کہ اس کی2سالہ بیٹی مہرین جو کہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی لاپتہ ہوگئی ہے، اپنی مددآپ کے تحت تلاش میں ناکام رہنے پر والد نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کی بیٹی کو اغواء کرلیاگیاہے، پولیس نے باپ کی رپورٹ پر 2سالہ بچی کی تلاش شروع کردی۔
ماں بیٹا ، نچی سمیت 5 افرد اغواء ، بھائی کو تاوان کیلئے ٹیلیفون
Aug 06, 2021