خانیوال(خبرنگار) سابق صدر بار خانیوال حبیب اللہ سنگیھڑا کو نامعلوم شخص نے بھانجے کی آواز میں کال کی کہ اسے پولیس نے پکڑ لیا ہے 30 ہزار روپے اس نمبر پر بھیج دیں حبیب اللہ سنگھیڑا نے 30 ہزار کا ایزی لوڈ کروا دیا پھر کال آئی کہ پولیس والے تیس ہزار پر راضی نہیں ہوتے ایک لاکھ روپے مزید بھیج دیں جس پر انہوں نے اپنے بھانجے معاذ اشرف کے والد کو فون کیا تو پتہ چلا کہ یہ کال ہی جعلی تھی۔پولیس تحریری درخواست پر نامعلوم نوسربازوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
نوسربازوں نے سابق صدر بار خانیوال کو 30 ہزار روپے کا ٹیکہ لگا دیا
Aug 06, 2021