حضرو ( نامہ نگار)حضرو شہر کا مصروف ترین کاروباری مرکز فوارہ چوک میں زبردست ٹریفک کی آمد و رفت سے کاروباری حلقوں اور دکانداروں نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کی بڑھتی ہوئی تیزی سے آمد و رفت اور بے ہنگم موٹر سائیکل سواروں کی دوڑ سے معززین شہر کو بے پناہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے شہر کے کاروباری لوگوں کو اس دوران سخت تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کا کاروبار سخت متاثر ہو رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ متعدد بار اندرون شہر کے معززین اور کاروباری حلقوںنے ٹریفک پولیس افسران کی توجہ اس جانب دلائی ہے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ لہٰذا ضلعی ٹریفک کے ذمہ دار پولیس افسران حضروکے شہر کے علاقے میں تیز رفتار ٹریفک کی آمدو رفت کو کنٹرول کرنے پر عمل در آمد کو سختی سے یقینی بنائیں۔ لہٰذا RTAکے افسران فوارہ چوک اور چاروں اطراف جانے والی سڑکوں پر مستعد ٹریفک کا عملہ تعینات کیا جائے۔
حضرو ، فوارہ چوک میں ٹریفک جام معمول، شہریوں کو مشکلات
Aug 06, 2021