لاہور(نامہ نگار)ٹبی سٹی پولیس نے ناکہ پر ایلیٹ فورس کی شرٹ پہن کر گھومنے والے مشکوک شخص کوروکا دوران تفتیش ملزم شہروز نے انکشاف کیا کہ وہ جعلی پولیس اہلکارہے ۔وہ پولیس یونیفام پہن کر شہریوں کو ڈراتادھمکاتاہے ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاہے۔