لودھراں (نامہ نگار)ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب میاں تنویر احمد جھنڈیر نے لودھراں میں زیر تعمیر سول وٹرنری ڈسپنسریوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر سول وٹرنری ڈدسپنسیریوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی اور کام کے رفتار کا باغور جائزہ لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب میاں تنویر احمد جھنڈیر نے سالانہ ڈوپلیمنٹ پروگرام کے تحت زیرتعمیر سول وٹرنری ڈدسپنسیریوں ساندھی والا، بھوٹیجی، دوران والا، خانواہ گھلوانوہ، قریشی والا کا معائنہ کیا۔