پوسٹ ہارویسٹ پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت:حسین جہانیاں گردیزی

ملتان (خبرنگار خصوصی )صوبہ پنجاب میں پوسٹ ہارویسٹ نقصانات کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہے جس پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری اور تصدیق شدہ اقسام کا بیج سبسڈی پر فراہم کر رہی ہے تاکہ فصلوں کے بعد از برداشت ہونے والے نقصانات پر  قابو پایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے ویبی نار کے ذریعے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے منعقدہ ویبی نار میں شرکت کے دوران کیا۔ ویبی نار سیمینار میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی راؤ اقرار احمد خاں، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف علی، ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی) ملک محمد اکرم سمیت ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے نمائندگان و ریسرچرز نے آن لائن شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن