جمیکا(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاری شروع کردی۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے پہلی مرتبہ جمیکا میں یکجا ہوکر بیٹنگ،بولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ بارہ اگست سے شروع ہوگا۔میزبان ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزایک صفرسے جیتنے کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ سیریزکی تیاری شروع کردی۔ کپتان بابراعظم سمیت ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں حصہ لینے والے کرکٹرز اورپاکستان سے ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب گیارہ پلیئرزپہلی مرتبہ جمیکا میں یکجا ہوئے اورانہوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اوربولنگ کوچ وقار یونس کی زیرنگرانی3 گھنٹے بھرپورٹریننگ کی۔ جس کے دوران بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ مشقیں کی گئیں اورخامیوں کودورکرنے کی کوشش کی گئی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز12 اگست سے جمیکا میں شروع ہوگی۔ دوسرا ٹیسٹ اسی میدان میں 20 اگست سے کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوگئے جو براستہ لندن کراچی پہنچ گے ہیں۔