دنیا کی تیزترین خاتون انسٹاگرام سے اپنی ویڈیوز ہٹانے پر مجبور

Aug 06, 2021

سلام آباد(آئی این پی)سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے دنیا کی تیز ترین خاتون کا اکائونٹ بلاک کرنے کے کئی گھنٹوں بعد بحال کردیا۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور جمیکا  کی اسپرنٹر ایلین تھامسن ہیرا نے ٹوکیو اولمپکس کے 200میٹر ڈبل ڈبل کا مقابلہ جیتنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ریس کی ویڈیوز شیئر کی تھیں۔اکائونٹ پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر انسٹاگرام نے دنیا کی تیز ترین خاتون کھلاڑی تھامسن ہیرا کا اکائونٹ بلاک کر دیا تھا۔ ویڈیوز ہٹائے جانے پر انسٹاگرام نے کئی گھنٹوں بعد ان کا اکاونٹ بحال کر دیا۔تھامسن ہیرا نے ٹوئٹر پر کہا کہ ان کی اپنے انسٹاگرام اکانٹ تک رسائی روک دی گئی تھی کیونکہ انہوں نے ایسی ویڈیوز شیئر کی تھیں جو مبینہ طور پر کاپی رائٹ کے خلاف تھیں۔فیس بک کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ تھامسن کی جانب سے جب مواد ہٹایا گیا تو اس کے بعد اکاونٹ بحال کردیا گیا۔تھامسن ہیرا نے منگل  کے روز ٹوکیو اولمپکس میں 200میٹر ڈبل ڈبل کا مقابلہ 21 منٹ 53سیکنڈ میں طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔  تھامسن ہیرا 4100میٹر کے فائنل میں جمعہ کو شرکت کریں گی۔

مزیدخبریں