کراچی(کامرس رپورٹر)اینگرو پاورجین تھر لمٹیڈ(ای پی ٹی ایل) کے پاور پلانٹ کو کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کی کیٹگری میں’’ورلڈ‘ز ٹاپ کول پلانٹ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ’پاور میگزین‘کی جانب سے دیا گیا ہے جو انٹیگریٹیڈ انرجی ورٹیکل میں ایک پروقار فورم ہے اور شمالی امریکا میں سنہ 1882ء سے شائع ہورہا ہے۔ ای پی ٹی ایل تھر کے بلاک II میں قائم ہے اور 660MW بجلی پیدا کرتا ہے۔ اِس پلانٹ کو یہ بین الاقوامی اعزاز بہترین عالمی مشقوں پر عمل کرنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی غرض سے انتہائی باریک بین طریقے اختیار کرنے پر دیا گیا ہے۔اینگرو پاورجین تھر پلانٹ کو دنیا بھر میں قائم کوئلے سے چلنے والے 40 سے زائدپاورپلانٹس کے جائزے کے بعد ٹاپ کول پلانٹ قرار دیا گیا۔ملک میں مقامی کوئلے سے چلنے سے والے پلانٹس کے پیش رَو ،اِس پہلے پلانٹ میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو تھر کے علاقے میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے اور مثبت انداز میں پورے پاکستان کو متاثرکر رہی ہے۔ اِس پلانٹ کا یوٹیلائزیشن فیکٹر 90 فیصد ہے اور سنہ 2019ء سے، جب پلانٹ نے کام کرنا شروع کیا، پلانٹ پوری قوت سے طرح کام کررہا ہے اور بجلی کی پیداوار کے لیے دستیاب ہے۔اِس پلانٹ نے اپنی کاکردگی کے آغاز کے دوسرے سال میں ہی تقریباً ~8.5TwH کا نیٹ الیکٹریکل ڈسپیچ حاصل کیا۔ اِس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی ملک کے اقتصادی فائدے کے لیے استعمال ہو رہی ہے کیوں کہ یہ تھر میں مقامی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ دیگر سماجی و اقتصادی مواقع پیدا کر کے فاضل توانائی اور سماجی ترقی کو تیز کر رہی ہے۔ ISO 14001 سرٹیفکیشن رکھنے والا یہ پلانٹ آئی ایف سی کمپلائنٹ ہے اور کاربن کے اخراج سے متعلق قومی معیار کی تعمیل کرنے کے علاوہ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم میں OSHA (آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن)، ڈیوپونٹ پروسیس سیفٹی مینجمنٹ پر عمل کرتاہے۔ اس پروجیکٹ میں ماحول کو کنٹرول کرنے والے جدید ترین سیفٹی سسٹمز اور کوالٹی کنٹرول لیباریٹری بھی موجود ہے۔ سیفٹی کے بین الاقوامی بینچ مارکس کے مطابق ،اِس سائٹ پر مضبوط ترین سائبرسیکیورٹی فریم ورک بھی موجود ہے اور خطرات کو کم کرنے والی مؤثرحکمت عملی پر عمل کیا جاتا ہے۔ اس اعزاز کے بارے میں اینگرو پاورجین تھر لمٹیڈ کے چیئرمین، احسن ظفر سید نے کہا:’’یہ اعزاز ہمارے پروجیکٹ اور اِس کی ویلیو چین میں ٹیکنالوجی کے عمدہ استعمال اور غیرمعمولی کارکردگی کی تصدیق ہے۔ہم تھر کے صحرا کو بدلنے اور توانائی کے بحران کے خاتمے میں اپنا متاثر کن کردار ادا کرنے کے لیے پْر عزم ہیں۔ ہمارے لیے جہاں یہ ایک اہم کامیابی ہے، یہ اینگرو پاورجین تھر لمٹیڈ کے لیے بھی بڑی کامیابی ہے کہ اِس کا پلانٹ پاکستان کو مقامی طور پر تیار کردہ بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر رہا ہے۔اسی کیساتھ یہ پلانٹ توانائی کا تحفظ یقینی بنانے اور درآمدات کے متبادل کی صورت میں ملک کے قیمتی زرمبادلہ میں بھی بچت کر رہا ہے اور اب تک 100 ملین امریکی ڈالرز سے زیادہ کی کل بچت کر چکا ہے۔ اینگرو پاورجین تھر لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سید منظور حسین زیدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں دنیابھر میں ٹاپ کول پلانٹس میں سے ایک تسلیم کیا گیاہے۔ ہم پاور میگزین کے شکرگزار ہیں کہ اْنھوں نے ہمارے ’پروف آف کنسیپٹ‘ کو سراہا کہ تھر میں دستیاب کوئلے سے بھی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ تھر میں موجود کوئلے کے وسیع ذخائر نے کامیابی سے اپنا استعمال ثابت کیا ہے اور ای پی ٹی ایل پاکستان میں پہلا پلانٹ ہے جو بھورے کوئلے (Lignite) سے بجلی پیدا کر رہا ہے۔‘‘
اینگروپاور جین تھر نے عالمی ’ٹاپ پلانٹ‘ ایوارڈ جیت لیا
Aug 06, 2021