اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،53 فیصد شیئرز کی قیمتیں کم 

Aug 06, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو کاروبار حصص میںمندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 47700پوائنٹس سے گھٹ کر 47600پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ،کاروباری مندی کے سبب 53.45فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے انڈیکس47897پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم سرمائے کے انخلاء اور پرفٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 149.00 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 47789.88پوائنٹس سے کم ہو کر 47640.88پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 7 ارب 22 کروڑ 27 لاکھ3 ہزار 547 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب 71 ارب 65 کروڑ 23 لاکھ 90 ہزار 283 روپے سے گھٹ کر 83 کھرب 64 ارب 42 کروڑ 96 لاکھ 86 ہزار 736 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو 15ارب روپے مالیت کے54کروڑ58لاکھ 10ہزار حصص کے سودے وہئے جبکہ بدھ کو 15ارب روپے مالیت کے 53کروڑ29لاکھ 51ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر492کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے212کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،263میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزیدخبریں