وائرلیس بر دار ڈاکو ابو ظہبی سے آنیوالی فیملی سے پانچ ہزار درہم اور طلائی چین چھین کر فرار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ابوظہبی سے آنے والی فیملی سے وائر لیس بردار ڈاکوئوں نے درہم اور طلائی چین چھین لئے گھر میں خاتون سے بھی ڈاکو نقدی ، زیورات چھین کر فرار ہوگئے ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہے تھانہ روات کو خضر حسین نے بتایا کہ میری ہمشیرہ ابوظہبی سے واپس آئیں میں انہیں نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ سے لے کر گوجر خان جا رہا تھا کہ ریڈیو سٹیشن روات کے قریب ہنڈاسوک میں سواروائر لیس اٹھائے اورکالی یونیفارم پہنے تین مسلح افراد نے میری گاڑی روکی اورگاڑی سے پرس اٹھا کر فرار ہوگئے پرس میں پانچ ہزار درہم اور سونے کی چین موجود تھے تھانہ صادق آباد کو زینت قریشی نے بتایا کہ میرا شوہر کسی کام سے کھاریاں گیا اور گھر کوتالا لگا دیا دو مسلح ڈاکو ڈھوک کالا خان میں مدعیہ کے گھرکا تالا کاٹ کر داخل ہوئے ہمیں گھر میں اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنالیا اور ایک لاکھ روپے کی نقدی اور دو تولہ وزنی طلائی زیورات ،جن میں سونے کی بالیاں ، نیکلس اور کڑا شامل تھے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کو عمران منیر نے بتایا کہ فریکوئنسی پلازہ میںمیری موبائل فون شاپ کے تالے توڑ کر نقدی چوری کرلی گئی تھانہ ائیر پورٹ کو آکاش نے بتایا کہ مدعی کے گھر سے 45لاکھ 34ہزار روپے مالیتی نقدی اور قیمتی سامان چوری ہوگئے تھانہ رتہ امرال کو ضمیر نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر 16لاکھ روپے کی نقدی اور ساڑھے سات تولہ وزنی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ صدربیرونی کو علی شاہ نے بتایا کہ دو ڈاکو مجھ سے نقدی ، موٹر سائیکل ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ائیر پورٹ کو بدرعلی نے بتایا کہ میری مہران کا رچوری ہوگئی۔ تھانہ وارث خان کو ساجدنے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ رتہ امرال کو حافظ عدیل نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ ریس کورس کو اسامہ نے بتایا کہ مدعی کاموٹرسائیکل چوری ہوگیا ہے تھانہ صادق آبادکو مجاہداور مبشرنے بتایا کہ ان کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے ہیں تھانہ بنی کوعمران نے بتایا کہ مدعی کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ہے تھانہ ویسٹرج کو زاہدنے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن