کراچی(نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس اتوار08اگست کو دس بجے صبح قباء آڈیٹوریم میں منعد ہوگا، صوبائی اعلامیہ کے مطابق سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال،بجٹ،مالیاتی و آڈٹ رپورٹ،14اگست سمیت دیگر پروگرامات کی منصوبہ بندی وتنظیمی امور کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں سندھ بھر سے ارکان شوریٰ کے علائوہ مرائے اضلاع کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
صوبائی شوریٰ کا اجلاس