کراچی (وقائع نگار)کراچی کے سینئرصحافی اقبال حسین بھٹی 63برس کی عمرمیں طویل علالت کے بعدبروزجمعرات کے روزانتقال کرگئے ،مرحوم کوان کی وصیت کے مطابق سپردخاک میوہ شاہ قبرستان میں اپنے آبائواجدادکے پہلومیں کردی گئی ،مرحوم اقبال بھٹی نے سوگواران میں صرف ایک بیٹی اوردامادچھوڑے ہیں ،سینئرصحافی اقبال بھٹی کے نمازجنازہ میں کے یوجے کے صدراعجازاحمدخان ،سیکریٹری عاجزجمالی ،سابق سیکریٹری حسن عباس ،سینئرصحافیوں عبدالرحمن ،سعیدجان بلوچ،زوہیب احمد،چوہدری نصراللہ چوہدری سمیت دیگردوست احباب نے شرکت کی جبکہ پی ایف یوجے کے صدرجی ایم جمالی ،عطاء اللہ ابڑو،خالد،قمرخان اور دیگرصحافتی حلقوں نے سینئرصحافی اقبال بھٹی کے انتقال پر دکھ کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے درجات کے بلندی کے دعائے مغفرت کی ہے۔مرحوم کا سوئم آج بعد نماز جمعہ ان کی رہائش گاہ صدر اکبر روڈ پر واقع جامع مسجد اقصیٰ میں ہوگا تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔
سینئر صحافی اقبال حسین بھٹی آہوں سسکیوں میں سپردخاک
Aug 06, 2021