اوچ شریف (خبر نگار ) درجنوں دیہاتوں کو قومی شاہراہِ کے ایل پی روڈ سمیت سی پیک سے ملانے والی قدیمی پل پنجند عرصہ دراز سے ناکارہ ہو چکی ہے پل کے پشتے مکمل طور پر کمزور ہو چکے ہیں پل کے اطراف حفاظتی جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں کسانوں کو زرعی اجناس و دیگر اشیاء کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے پل پر آئے روز حادثات بھی معمول بن چکے ہیں پل پر پانی کی سطح کافی اونچی اور تیز ہوتی ہے پل سے ہیوی ٹریفک کا گزر بھی ہوتا ہے سکول کے اوقات کے دوارن بچوں کا گزر اور عام شہری بھی پل سے گزرتے ہیں جس سے شہریوں میںتشویش پائی جاتی ہے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر، ڈپٹی کمشنر بہاولپورسے ہنگامی بنیادوں پر پل کی تعمیر و مرمت و توسیع کا مطالبہ کیا ۔
درجنوں دیہاتوں کو قومی شاہراہ سے ملانے والا پل پنجند ناکارہ
Aug 06, 2021