ون یونٹ کالونی ‘واپڈانے عدم ادائیگی پرپانی کی ٹینکیوں کے کنکشن کاٹ دیئے 

Aug 06, 2021

بہاول پور(نیوز رپورٹر)  ون یونٹ کالونی میں محکمہ ایم اینڈآر کے افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث گھریلوں استعمال کے پانی کاشدیدبحران پیدا ہوگیا ٹینکیوں کے بلز بروقت ادانہ کرنے کے باعث تقریبا 12 لاکھ روپے کے بقایا جات بن گئے جس پر گذشتہ روز میپکو سیٹ لائٹ ٹائون کے عملہ نے ون یونٹ سٹاف کالونی میں پانی کی سپلائی کی ٹینکیوں کے کنکشن کاٹ دیئے جس سے شدیدگرمی اور حبس کے موسم میں سرکاری ملازمین اوران کے بچوں کوشدیدپریشانی کاسامناہے اہلیان ون یونٹ  سٹاف کالونی نے کمشنر ‘ڈی سی بہاول پورسے صورتحال کافوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کے ساتھ ساتھ محکمہ ایم اینڈآر بلڈنگزکے افسران کے خلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیا۔

مزیدخبریں