کراچی (وقائع نگار) یو م سیاہ کے موقع پربانی وچیئرمین پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی شیخ محمد فیروزکی قیادت میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پاکستانی بنگالی برادری کا کراچی پریس کلب پرعظیم الشان احتجاجی مظاہرہ،ہزاروں کی تعداد میں مردوں،خواتین اور بچوں کی شرکت،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد فیروز،وائس چیئرمین مولانا محمد رفیق الحسینی،مرکزی صدر حبیب الرحمن غنی،ایڈووکیٹ زین العابدین شاہ گوٹھی،مولانا محمد عارف کمال نعیمی،مولانا ابراہیم خلیل ودیگرنے کہاکہ 05اگست 2019دنیا کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جس دن اہل کشمیر پر موجودہ دور کے ہٹلر نریندر مودی نے دنیا کا سب سے لمبا غیر آئینی وغیر انسانی لاک ڈاؤن (کرفیو)لگاکر ناقابل تصور ظلم وستم کی نئی تاریخ رقم کی،مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،پاکستانی شہہ رگ پر مودی کے غیر انسانی اقدامات کی پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،کشمیرپرغاصب بھارت نے نصف صدی سے زائد عرصہ سے قبضہ کررکھاہے،ہرطرح کی ناکہ بندیوں نے اہل کشمیرکاجینادوبھرکررکھاہے،بھارتی درندوں کی سفاکیت اورظلم وسربریت کی انتہاہوگئی لیکن عالمی ٹھیکیداراقوام متحدہ اورحقوق انسانی کی دعویدارتنظیموں کواس جانب توجہ دینے کی فرصت ہی نہیں ہے،صرف مذمتی قراردادیں پاس کرنے سے کشمیریوں پرجاری مظالم بندنہیں ہوسکتے۔
شیخ محمدفیروز
اہل پاکستان کا کشمیری بھائیوں سے اٹوٹ رشتہ ہے،شیخ محمدفیروز
Aug 06, 2021