یوم استحصال کشمیر پاکستان کوسٹ گارڈز کی کشتی ریلی

Aug 06, 2021

کراچی  (اے پی پی):یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی  اور بھارتی جابرانہ اقدامات کے خلاف  پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ کیماڑی کے زیر اہتمام منوڑہ سے کیماڑی تک کشتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ کشتی ریلی میں 30 سے زائد کشتیوں نے حصہ لیا۔ماہیگیروں نے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  آرٹیکل 370  کی جبری تنسیخ کے خلاف آواز بلند کی اور  آرٹیکل 35A کے جبری نفاذ کی بھرپور مذمت بھی کی۔ریلی میں شرکا کی طرف سے قومی اور آزاد کشمیر کے جھنڈے بلندکئے گئے۔ شرکا کی طرف سے بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کی گئی اور جوش و خروش کے ساتھ آزاد کشمیر کے نعرے بھی لگائے۔
یوم استحصال کشمیر

مزیدخبریں