ملتان میں رواں ماہ ہزاروں درخت لگانے کی منصوبہ بندی کر لی: کمشنر

ملتان (خبرنگار خصوصی )کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ مون سون آزادی شجر کاری مہم  بھر پور انداز سے جاری ہے۔ شہر کی گرین بیلٹس کو سایہ دار مقامی اور دیگر درختوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ ماہ اگست میں ہزاروں کی تعدادمیں درختوں کو شہر کے مختلف مقامات پر لگانے کی منصوبہ بندی تیا ر کر لی ہے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف میں شجر کاری کے ساتھ ساتھ اس کی تزین وآرائش پر کام کیا جائے گا۔ اْنھوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا کے ہمراہ مون سون شجر کاری کے سلسلے میں 9نمبرچوک تا خیام سینما چوک تک شجر کاری کے موقع پر کیا۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بہتر حالت میں بحال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن